دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش مر گئی

اس گولڈ فش نے اپنے غیر معمولی رنگ اور زیادہ وزن کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی


ویب ڈیسک September 05, 2024

'دی کیرٹ' کے نام سے پکاری جانے والی دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش اپنی فشری میں مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مچھلی فرانس کے علاقے شیمپین میں موجود اپنی فشری میں مردہ حالت میں پائی گئی۔

دی کیرٹ کی اصلی عمر معلوم نہیں لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کم و بیش 20 برس کی تھی اور بوڑھی ہوچکی تھی۔

اس گولڈ فش نے اپنے غیر معمولی رنگ اور انتہائی وزن (30 کلو گرام) کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔

اس کے غیرمعمولی ظاہر کی وجہ سے اینگلر (کانٹے سے مچھلی پکڑنے والے) یورپ کے کونے کونے سے اس مچھلی کو پکڑنے کے لیے آتے اور پھر دوبارہ تالاب میں ڈال دیتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں