وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت
وفاقی حکومت کا آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ، بیرون ملک مقیم ارکان کو وطن واپس پہنچنے کی ہدایت
وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو آسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آسلام آباد وزیراعظم نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی، وزیراعظم کی ہدایت کے حوالے سے مسلم لیگ ن سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اگاہ کردیا گیا ہے۔
اس معاملے کی ذمہ داری قومی اسمبلی میں چیف وہب طارق فضل کو زمہ داری سونپ دی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر طارق فضل نے تمام ارکان سے بھی رابطہ کرلیا اور بیرون ملک موجود ارکان کو واپس بلا لیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ ہفتہ کسی بھی رکن کی بیرون ملک جانے سےروک دیا گیا ہے۔