امیتابھ سے دوستی ختم ہونے کی وجہ فلم ’کالا پتھر‘ میں کام کرنا تھا شتروگھن سنہا

شتروگھن نے امیتابھ کی خواہش کے باوجود ’کالا پتھر‘ میں کام کیا اور ان کی پرفارمنس کو سراہا گیا

فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ کے سینئر اداکار شتروگھن سنہا نے انکشاف کیا کہ امیتابھ بچن انہیں فلم 'کالا پتھر' میں شامل کرنا نہیں چاہتے تھے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے کہا کہ امیتابھ انہیں کچھ فلموں میں کام نہیں کرنے دینا چاہتے تھے، جن میں 'کالا پتھر' بھی شامل تھی۔

شتروگھن نے امیتابھ کی خواہش کے باوجود 'کالا پتھر' میں کام کیا اور ان کی پرفارمنس کو سراہا گیا۔


اداکار کے مطابق 'کالا پتھر' ان کی اور امیتابھ کی دوستی کے خاتمے کی وجہ بنی کیوں کہ امیتابھ نے فیصلہ کیا کہ وہ مزید ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے اور پروڈیوسرز نے شتروگھن سے معاہدے کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔

شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ امیتابھ ان سے عمر میں بڑے تھے لیکن فلمی کیریئر میں جونیئر تھے۔

یاد رہے کہ شتروگھن اور امیتابھ بچن پہلے بہت اچھے دوست تھے لیکن وقت کے ساتھ ان کی دوستی کمزور ہوتی گئی۔

 
Load Next Story