ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

30 اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 14 ارب 73 کروڑ 99 لاکھ ڈالر تھا، اسٹیٹ بینک

فوٹو: فائل

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 43 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 30 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اس طرح 30 اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 14 ارب 73 کروڑ 99 لاکھ ڈالر تھا۔

 
Load Next Story