بارش نے کراچی کو کھنڈر بنادیا تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مرکزی شاہراہوں کے ساتھ گلی محلوں میں بھی انتہائی خراب صورتحال، دھول مٹی سے شہری اذیت کا شکار


Staff Reporter September 05, 2024
فوٹو: فائل

کراچی میں بارشوں کے بعد گلی محلوں کے ساتھ مرکزی سڑکیں بھی کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں۔

دیگر علاقوں کی طرح شاہ فیصل کالونی میں فوجی فاونڈیشن اسپتال سے تین نمبر تک سڑک پر بڑے بڑے گڑھے پڑگئے جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہورہی ہے، دھول مٹی کی وجہ سے دکانداروں کو بھی شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اسی طرح شاہ فیصل کالونی تین نمبر سے ایک نمبر تک کی سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ ملیر ریور برج پر جانے والا راستہ بھی ناہموار ہوچکا ہے، مرکزی سڑکوں کے ساتھ گلی محلوں کی سڑکیں بھی تقریباً ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں۔

پتھروالا روڈ اور آصف روڈ کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں، شمسی سوسائٹی کی گلیوں کا بھی برا حال ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں بڑے پیمانے پر سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں