ناک میں انگلی ڈالنا خطرناک بیماری کا سبب ہوسکتا ہے

ماہرین کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں بیماری کے حوالے سے 10 مطالعوں کا حوالہ دیا گیا


ویب ڈیسک September 05, 2024

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ناک میں انگلی ڈالنا ممکنہ طور پر الزائمرز بیماری سے تعلق رکھتا ہے۔

حال ہی میں امیریکن جرنل آف دی میڈیکل ساینسز میں شائع ہونے والے خط میں محققین کا کہنا ہے کہ ناک میں انگلی ڈالنا اس بیماری میں مبتلا ہونے کے اہم خطرات میں سے ایک ہوسکتا ہے۔

حالیہ تحقیق میں بتایا گیا کہ انگلیوں سے ناک میں منتقل ہونے والے جراثیم دماغ تک پہنچ کر سوزش کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ سوزش وقت کے ساتھ دماغ کے خلیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور الزائمرز بیماری کے ہونے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ناک میں انگلی ڈالنے سے نیسل لائننگ کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے جس سے نقصان دہ مائیکرو حیاتیات آسانی کے ساتھ خون میں شامل ہو سکتے ہیں اور مزید سوزش ہو سکتی ہے، جو ڈیمینشیا کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔

شائع کیے گئے خط میں 10 مطالعوں کا حوالہ دیا گیا (جس میں 2022 میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی مالی عانت سے کی جانے والی تحقیق بھی شامل تھی) جس میں ناک میں انگلی ڈالنے اور الزائمرز کے درمیان ممکنہ تعلق کے حوالے سے شواہد پائے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں