لاپتہ افراد کا مسئلہ حل اور بلوچستان میں قومی ڈائیلاگ شروع کیے جائیں حافظ نعیم

حکومت کے پاس راولپنڈی معاہدے پر عمل درآمد کیلیے صرف 17 دن باقی ہیں، لانگ مارچ، دھرنا سمیت دیگر آپشنز استعمال کریں گے


ویب ڈیسک September 05, 2024
فوٹو فائل

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے بلوچستان میں قومی ڈائیلاگ شروع کرنے اور لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کی جانب سے جاری حافظ نعیم کے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت لاپتہ افراد کے مسئلے کو فوری حل کر کے بلوچستان کو اُس کے جائز اور بنیادی حقوق فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ 77برسوں سے طاقت کے ذریعے بلوچستان کے مسائل کا حل ڈھونڈا جا رہا ہے، دہشت گردوں سے نمٹا جائے، لیکن اس کے اسباب کو بھی ڈھونڈنا ہوں گے، محض ڈنڈے کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ راولپنڈی معاہدے کو 28دن گزر گئے اور اب حکومت کے پاس عملد درآمد کیلیے صرف 17 دن باقی ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اصل لاگت کا تعین کر کے پورے ملک میں بجلی کا یکساں ٹیرف نافذ کیا جائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت کو معاہدہ پر عمل درآمد کے لیے مجبور کریں گے، ہڑتالوں، لانگ مارچ، دھرنا سمیت پرامن احتجاج کے تمام آپشنز استعمال کر سکتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں چوتھی مرتبہ بلدیاتی انتخابات منسوخ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے عوام کو ساتھ ملا کر بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریک چلائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |