آریان خان کو بطور اداکار متعارف کروانے کیلئے فلمسازوں کی آفرز کا تانتا بندھ گیا

آنے والے چند سالوں میں آریان خان فلموں میں اداکاری کا آغاز کر سکتے ہیں

فوٹو : فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے، آریان خان، کو بطور اداکار متعارف کروانے کے لیے فلمسازوں کی جانب سے پیشکشوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمی حلقوں میں یہ خیال عام ہے کہ آنے والے چند سالوں میں آریان خان فلموں میں اداکاری کا آغاز کر سکتے ہیں۔

ان فلمسازوں میں کرن جوہر، راکیش اوم پرکاش مہرا، ادیتیا چوپڑا، فرح خان، اور جنوبی بھارت کے متعدد ڈائریکٹرز شامل ہیں۔


یہ فلمساز آریان خان کو مختلف پروجیکٹس میں بطور اداکار متعارف کروانے کے خواہشمند ہیں۔

شاہ رخ خان کی کامیابی کے پیش نظر، ان کے بچوں کے فلمی مستقبل پر بھی بہت سے فلمسازوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان اپنی فلم 'کنگ' کی تیاری میں مصروف ہیں، جو ان کی بیٹی سہانا خان کی بڑی اسکرین پر پہلی فلم ہوگی۔
Load Next Story