چوہدری شجاعت اور پرویز الہیٰ میں برف پگھل گئی کئی عرصے بعد ملاقات
چوہدری وجاہت نے ملاقات میں اہم کردار ادا کیا، دونوں کا خاندانی معاملات مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق
چوہدری برادران کے درمیان برف پگھل گئی اور چوہدری شجاعت سے پرویز الہی کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں چوہدری وجاہت حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ ملاقات کیلیے چوہدری وجاہت نے پرویز الہی کو قائل کیا کہ چوہدری شجاعت آپ سے بڑے ہیں لہذا اُن کے پاس جائیں۔
چودہری شجاعت اور پرویز الہٰی نے ملاقات میں ایک دوسرے سے گلے شکوے کیے جبکہ دونوں نے ذاتی اور خاندانی سطح کے معاملات کو مل بیٹھ کر طے کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کی ملاقات میں صرف فیملی کے تعلقات میں بہتری پر بات ہوئی اور دونوں نے سیاسی بات چیت سے گریز کیا۔