
علی فضل اور ان کی اہلیہ، اداکارہ رچا چڈھا، نے حال ہی میں '16 جولائی' کو اپنی بیٹی کی پیدائش کا جشن منایا تھا۔
اس دوران اداکار نے کچھ وقت کے لیے کام سے وقفہ لیا تاکہ وہ رچا کا ساتھ دے سکیں اور والد بننے کے اس نئے کردار کا لطف اٹھا سکیں۔
علی فضل نے والد بننے کے اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 'والد بننا میری زندگی کا سب سے خوشگوار تجربہ رہا ہے'۔
یاد رہے کہ علی فضل کا شیڈول کافی مصروف ہے، جس میں 'رکت برہمنڈ'، 'میٹرو ان دینو' اور ہالی وڈ کی فلم 'افغان ڈریمرز' سمیت چھ بڑے پراجیکٹس شامل ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔