دنیا کی سب سے مہین گھڑی تیار

گھڑی ساز کے مطابق ان کی نئی تِھن کنگ پروٹوٹائپ صرف 1.65 ملی میٹر موٹی ہے


ویب ڈیسک September 06, 2024
(تصویر: کونسٹینٹِن چیکن)

ایک روسی گھڑی ساز اور موجد نے دنیا کی سب سے مہین مکینکی گھڑی بنا ڈالی۔

روس کے دارالحکومت ماسکو سے تعلق رکھنے والے کونسٹینٹِن چیکن کا کہنا تھا کہ ان کی نئی تِھن کنگ پروٹوٹائپ صرف 1.65 ملی میٹر موٹی ہے۔

ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ گھڑی دنیا کی سب سے کم وزن گھڑی بھی ہے۔ بغیر پٹوں کے اس گھڑی کا وزن صرف 13.3 گرام ہے۔

سی این این کو لکھی گئی ایک ای میل میں کونسٹینٹِن کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشینوں کی فعالیت پر سمجھوتہ کیے بغیر اپنے ڈیزائن کو مہین بنانے کے لیے متعدد اختراعات کی ہیں، جس میں گھڑی کی بیرل میں جڑے وائنڈنگ مکینزم شامل ہے۔

تھن کنگ میں ایک 'ڈبل بیلنس' وھیل بھی ہے جو کونسٹینٹِن کو گھڑی کی حرکت میں استعمال ہونے والے متعدد پرتوں کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |