کولیسٹرول پر قابو پانے میں سستی کرنے والوں کو ماہرین نے خبردار کردیا
ابتدائی عمر میں کولیسٹرول کی ذیادتی ایسے کیفیت میں متبلا کر سکتی ہے جو قلبی مرض اور فالج کا سبب بن سکتے ہیں
سائنس دانوں خبردار کیا ہے کہ لوگوں کو کولیسٹرول کم کرنے کے متعلق زندگی میں جلد فکر کرنی چاہیئے۔
سائنس دانوں کی جانب سے یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی عمر میں کولیسٹرول کی ذیادتی ایسے کیفیت میں متبلا کر سکتی ہے جو قلبی مرض اور فالج کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایتھروسلیروسِس ایک ایسی کیفیت ہوتی ہے جس میں چکنائی کی ذخائر کی وجہ سے شریانیں سکڑ جاتی ہیں۔ یہ کیفیت کولیسٹرول کی زیادہ مقدار کا سبب ہوسکتی ہے۔
این ایچ ایس کے مطابق 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد میں اس حالت کے بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
تاہم، یونیورسٹی آف کیمبرج کی سائنس دانوں کی رہنمائی میں ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ ایتھروسلیروسِس کے خطرات جلد شروع ہو سکتے ہیں۔
چوہوں پر کیے جانے والے تجربے میں محققین نے دو گروپوں کو کولیسٹرول سے بھرپور غذا وقفے وقفے یا مستقل بنیادوں پر کھلائی۔
مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ وقفے وقفے سے زیادہ کولیسٹرول ان خلیات کو حفاظتی بننے سے روک سکتا ہے اور اس کے بجائے بیماری کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے۔
دوسری جانب محققین نے بچپن سے بلوغت تک دل کے خطرات پر نظر رکھنے والی ایک طویل مدتی تحقیق 'کارڈیو ویسکولر رسک ان ینگ فنز اسٹڈی' کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا۔