سپریم کورٹ پرتشدد واقعات کی انکوائری کرائے فضل الرحمن

کچھ عناصر نے منصوبہ بندی سے تخریب کاری کی، ذمے داروں کو سزا دی جائے۔


Numainda Express September 22, 2012
کچھ عناصر نے منصوبہ بندی سے تخریب کاری کی، ذمے داروں کو سزا دی جائے . فوٹو: اے ایف پی/فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے ملک بھرمیں یوم عشق رسول کے موقع پر پرتشدد واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان واقعات کے حوالے سے انکوائری کراتے ہوئے تمام ملوث افراد کو قرارواقعی سزا دے ۔

جمعہ کی شب پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ اورپاکستانی قوم نے رسول پاک کے ساتھ جس محبت اور ان کی شان میں گستاخی پر اپنے جذبات کا جس طریقہ سے اظہار کیا ہے اس پر وہ مبارک باد کی مستحق ہے تاہم اس پہلو کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ کچھ عناصر نے منصوبہ بندی کے تحت تخریب کاری کی، یہ پوری امت مسلمہ اور پاکستانی قوم کے چہرہ پر بدنما داغ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں