بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے لیے آرٹ کا مقابلہ نتائج کا اعلان

بین الاقوامی ڈیزائنر اگرچہ ملکی آرٹسٹوں کے دیے ہوئے مذکورہ ڈیزائنوں سے رہنمائی لیں گے


Business Reporter September 06, 2024
(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

بینک دولت پاکستان بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے ڈیزائن کے لیے آرٹ کے مقابلے کے اختتام پر نتائج کا مسرت کے ساتھ اعلان کر رہا ہے۔

مقابلے میں حصہ لینے والے مقامی آرٹسٹ اور ڈیزائنر قابلِ تعریف ہیں جنہوں نے اس اہم موقع پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ شعبوں کے معزز ماہرین پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے باریک بینی کے ساتھ جائزے کے نتیجے میں درج ذیل ڈیزائنوں کو، انعامی رقم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شیریں عابدی اول 10 روپے NDB031353

مرزا سفیان دوم 10 روپے NDB030720
ہارون خان اول 20 روپے NDB031108

سید فواد حسین اول 50 روپے NDB031393
میمونہ افضل اول 100 روپے، اور اول 5000 روپے NDB031178
ہادیہ حسن اول 500 روپے NDB030815

عینی زہرا دوم 500 روپے NDB031111
نورین اسلم اول 1000 روپے NDB0313148
کریم محمد دوم 5000 روپے NDB031801

شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنوں کی نوعیت محض علامتی (suggestive) ہے اور ان ڈیزائنوں کو بین الاقوامی ڈیزائنروں کو بھجوایا جا رہا ہے جنہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ کام کرنے اور نئے بینک نوٹوں کی سیریز کے لیے ڈیزائنوں کو فائنل کرنے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ڈیزائنر اگرچہ ملکی آرٹسٹوں کے دیے ہوئے مذکورہ ڈیزائنوں سے رہنمائی لیں گے تاہم وہ حتمی ڈیزائن بنانے کے لیے خود اپنی مہارت اور تخیّل کو استعمال کرنے میں آزاد ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک یہ یقینی بنائے گا کہ نئے بینک نوٹوں کی سیریز قوم کے بھرپور ثقافتی ورثے اور ترقی پسندانہ نقطہ نظر کی عکاس ہو۔ امید ہے کہ حتمی ڈیزائن اس اشتراک کی مکمل عکاسی کرے گا۔

اس اہم قومی منصوبے میں شرکت کرکے جیتنے والوں کو اعلان کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی۔ انعامات کی تقسیم کی تقریب کی تفصیلات جلد بتا دی جائیں گی۔

شارٹ لسٹ کیے گئے شرکا کو ہم ایک بار پھر مبارکباد دیتے ہیں اور جن لوگوں نے اس مقابلے میں شرکت کی ان کے شکر گزار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |