اسکاٹ لینڈ کے اسپنر ایک بار پھر متنازع انداز میں وکٹ سے محروم

اس طرح ان کی ’لانگ بال‘ ڈلیوری سے متعلق قوانین زیربحث آگئے ہیں


Sports Desk September 06, 2024
(فوٹو: فوکس اسپورٹس)

اسکاٹ لینڈ کے اسپنر مارک واٹ کو ایک بار پھر متنازع انداز میں وکٹ سے محروم کردیا گیا، یہ واقعہ آسٹریلیا سے پہلے ٹی 20 کے دوران پیش آیا جب انھوں نے امپائر کے قریب سے گیند کی۔

مارک واٹ کے ہاتھ سے نکلنے کے بعد اچانک جوش لٹل وکٹ کے سامنے سے ہٹ گئے، جس پر بال نے اسٹمپس اڑا دیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے ٹی20 انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کردی

امپائر ڈیوڈ میک لین نے اسے ڈیڈ بال قرار دے دیا، اسی طرح کا واقعہ بعد میں بھی ہوا، تب بھی بولر مارک واٹ تھے ، اس بار بھی ڈیڈ بال قرار دیے جانے پر کراؤڈ کی جانب سے ہوٹنگ بھی ہوئی۔

اس سے قبل جون میں عمان کے خلاف میچ میں بھی اسی قسم کی ڈلیوری پر حریف بیٹر کے ہٹنے اور مڈل اسٹمپ اکھڑنے کے باوجود امپائر نے ڈیڈ بال قرار دے دی تھی، اس طرح ان کی 'لانگ بال' ڈلیوری سے متعلق قوانین زیربحث آگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔