مغربی ممالک عالمی امن تباہ کر رہے ہیں شیخ رشید

گستاخانہ فلم نے دنیاکو تہذیبوں کے تصادم کی طرف دھکیل دیا ہے، ریلی سے خطاب۔


Numainda Express September 22, 2012
گستاخانہ فلم نے دنیاکو تہذیبوں کے تصادم کی طرف دھکیل دیا ہے، ریلی سے خطاب ۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلمانوں نے ہمیشہ تمام مذاہب کا احترام کیا ہے۔

اس لیے جب بھی مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی گئی تو پوری امت مسلمہ اس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی ،گستاخانہ فلم نے دنیا کو تہذیبوں کے تصادم کی طرف دھکیل دیا ہے۔کمیٹی چوک میں احتجاجی ریلی سے خطاب میں انھوںنے کہاکہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ وہ یوٹیوب سمیت تمام شر پسند اور متنازع ویب سائیٹس کو بلا ک کر دیں،کوئی مسلمان پیغمبرؐاسلام کی عزت و ناموس پرسمجھو تہ نہیںکرسکتا،مغربی ممالک عالمی امن کو تباہ کر رہے ہیں جبکہ گمراہ کن عناصرمنافرت کی آگ بھڑکاکر بین المذاہب ہم آہنگی کی کوششوں کو سبوتاژکر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں