سابق کپتان نے بیٹرز کے اسٹرائیک پر تنقید کرنیوالوں کو نشانے پر رکھ لیا

اسٹرائیک ریٹ مافیا بنیادی طور پر کرکٹ سے لاعلم ہیں، سلمان بٹ


ویب ڈیسک September 06, 2024
اسٹرائیک ریٹ مافیا بنیادی طور پر کرکٹ سے لاعلم ہیں، سلمان بٹ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اسٹرائیک ریٹ مافیا بنیادی طور پر کرکٹ سے لاعلم ہیں، سلمان بٹقومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے بنگلادیش کیخلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں شکست پر بیٹرز کے اسٹرائیک پر تنقید کرنیوالوں کو نشانے پر رکھ لیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سلمان بٹ نے کہا کہ کئی سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی کہ قومی ٹیم کے بیٹر کم اسٹرائیک ریٹ کیساتھ کھیل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ مافیا بنیادی طور پر کرکٹ سے لاعلم ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ آپ 4 دن میں بنگلادیش جیسی کمزور ٹیم سے ٹیسٹ میچ ہار گئے، آپ تیزی سے کھیل کر کیا کرنے والے ہیں؟ آپ نے صرف 46 اوور کھیلے، آپ کو کیا جلدی ہے؟ آپ کیوں نہیں سمجھتے کہ آپ کا کام لمبی بیٹنگ کرنا ہے؟۔

مزید پڑھیں: رمیز راجا نے شان مسعود کو تنقید کا نشانہ بناڈالا

اس کھیل عظیم کرکٹرز کیا ہائی لائٹس کی طرح کھیلتے تھے؟ کیا جو روٹ، ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے کھلاڑی اس انداز میں رنز بناتے ہیں؟۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہوم گراؤنڈ پر 2022 سے ٹیسٹ میچ جیتنے میں ناکام

دوسری جانب تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں 8 ویں نمبر پر گرنے کے بعد چٹان سے نیچے پہنچ گیا، جو کہ 1965 کے بعد ان کی سب سے کم ترین درجہ بندی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ کیا پاکستان فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟

واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بنگال ٹائیگرز نے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ میچ اور سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں