ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم جبکہ چند مقامات پر بارش کا امکان

اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کیساتھ گرد و نواح میں بارش کا امکان


ویب ڈیسک September 06, 2024
فائل فوٹو

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں سمیت چند مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور حا فظ آباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔

لاہور، شیخو پورہ، اوکاڑہ اور سرگو دھا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے علاقے دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، مردان، پشاور، کرم، کوہاٹ، کرک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں