قومیں ہتھیاروں سے نہیں ایمان اور حوصلے سے جنگیں جیتتی ہیں وزیر داخلہ

شہدا کی قربانیاں اور فوجی جوانوں کی جرأت و بہادری ہماری پہچان ہے، یوم دفاع پر پیغام


ویب ڈیسک September 06, 2024
(فوٹو : فائل)

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومیں ہتھیاروں سے نہیں ایمان اور حوصلے سے جنگیں جیتتی ہیں۔


یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک دھرتی کے عظیم شہدا کی لازوال قربانیوں کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965ء پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے۔


انہوں نے کہا کہ 6 ستمبرکو پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے مادر وطن کا بھرپور دفاع کیا۔ رات کی تاریکی میں حملہ آور بزدل دشمن کو پاک فوج نے داندن شکن جواب دیا۔ افواج پاکستان کے جری سپوتوں نے بے مثال بہادری سے دشمن کو پسپا کیا۔


محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا کی قربانیاں اور فوجی جوانوں کی جرأت و بہادری ہماری پہچان اور فخر ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاک وطن کے جوانوں نے اپنی لازوال قربانیوں سے ثابت کیا کہ قومیں جنگیں ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ایمان اور حوصلے سے جیتتی ہیں۔


وزیر داخلہ نے کہا کہ تاریخِ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔ دفاعِ وطن کے لیے جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ دفاع وطن کے لیے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہدا ہماری آن،بان اور شان ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے۔ یہ دن ہمیں اپنے فوجی جوانوں کی بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے۔ ہم آج اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |