ہماری امن پسندی کو کزوری نہ سمجھا جائے ائیر وائس مارشل
پاک فضائیہ عنقریب خطے میں جے 35 ففتھ جنریشن طیارے اڑانے والی پہلی قوت بن کر ابھرے گی، ائیروائس مارشل شہریار خان
ائیروائس مارشل شہریار خان نے کہا ہے کہ ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
کراچی میں ائیر وائس مارشل شہریار خان نے مزار قائد پر میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ ہم امن اور ترقی پسند قوم ہیں۔ ہماری امن پسندی کو کزوری نہ سمجھا جائے۔ سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں یہ نیکسٹ جنریشن ائیرفورس بن چکی ہے۔ جے 35 ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی مستقبل قریب میں شمولیت ملک کی دفاع کو ناصرف ناقابل تسخیر بنائے گی بلکہ پاک فضائیہ خطے میں ان جدید طیاروں کو آڑانے والی پہلی فضائی قوت بن کر ابھرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر گارڈز کے فرائض سنبھالنا پاکستان ائیرفورس( پی اے ایف) کے لیے اعزاز ہے۔ پوری قوم 6 ستمبر کے جانبازوں کو سلام پیش کرتی ہے۔شہداء نے اس مٹی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اوربھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ یہ جنگ ملکی سالمیت اور بقاع کی جنگ تھی۔ پاکستان نے اپنے سے 4 گنا بڑے دشمن کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملایا۔ پاک فضائیہ قوم کی امیدوں پر پوری اتری۔ شاہینوں نے بلا تاخیر دشمن کے ٹینکوں کی پیش قدمی روکی اوردشمن کو ایک انچ بھی آگے نہیں بڑھنے دیا