اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز نے 5 ستمبر کو کیریبین پریمیئر لیگ اہم میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف 6 رنز سے سنسنی خیز میچ میں فتح سمیٹی، تینوں پاکستانی کرکٹرز نے فرنچائز کی پہلی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
نائٹ رائیڈرز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، پاور پلے میں فخر زمان اور جسٹن گریوز نے جارحٓنہ اننگز کھیلی، فخر زمان 26 گیندوں پر 38 اور عماد وسیم 29 گیندوں 46 رنز بناکر نمایاں رہے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 تک پہنچادیا۔
مزید پڑھیں: عامر کیریبین لیگ میں 16 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام
ہدف کے تعاقب میں اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز کے بالرز نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا، محمد عامر نے 4 اوورز میں 24 رنز دیکر حریف ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ کی اہم وکٹ حاصل کی اور ٹیم کی پہلی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
مزید پڑھیں: فخر، اعظم، عامر، عماد کو این او سی مل گیا، صائم محروم
اس سے قبل اینٹیگوا اور باربوڈا فالکنز کی ٹیمیں ایونٹ کے ابتدائی 5 میچز میں شکست کا منہ دیکھ چکی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔