آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد کی جانب سے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلے میں جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم فہد سعید کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم فہد سعید متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم نے متاثرہ خاتون کی ایڈٹ شدہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں اور قابل اعتراض مواد متاثرہ خاتون کے رشتےداروں کو بھی بھیجا ۔ ملزم متاثرہ خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے دھمکانے میں بھی ملوث پایا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے 4 موبائل فونز ، 2 لیپ ٹاپ ، ایک سی پی یو اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔ موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ٹھوس شواہد کی روشنی میں بروقت چالان جمع کروایا جائے گا۔ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔