کے پی حکومت نے نو اور دس مئی کی تحقیقات کے لیے پشاور ہائیکورٹ کو دوبارہ خط لکھ دیا

حکومت نے اس سے قبل بھی پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا تاہم کمیشن تاحال قائم نہ ہوسکا


ویب ڈیسک September 06, 2024
(فوٹو: فائل)

خیبرپختونخوا حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کو نو اور دس مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے دوبارہ خط لکھ دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 9 اور 10 مئی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے انہوں ںے پشاور ہائی کورٹ کو خط لکھا تھا تاہم کمیشن قائم نہ ہوا۔

اسی سے متعلق : کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

آج خیبرپختونخوا حکومت نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کو دوبارہ خط لکھ دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے محکمہ داخلہ کے ذریعے کمیشن ٹریبونل کمیٹی آف انکوائری مغربی پاکستان ٹریبونل آف انکوائری آرڈیننس 1969ء کے تحت خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10 مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیا جائے، پشاور کے ہائی کورٹ حاضر یا ریٹائرڈ جج کو کمیشن کا سربراہ مقرر کیا جائے، تحقیقات کا مقصد ملزمان کا تعین اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 9 مئی واقعات کی تحقیقات؛ جوڈیشل کمیشن تشکیل کیلیے خط پشاور ہائیکورٹ کو موصول

قبل ازیں کمیشن کے لیے صوبائی حکومت کے خط کو چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ نے واپس کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں