فواد خان کی مداح ہوں اُن کے کئی ڈرامے دیکھے ہیں وانی کپور

میری طرح بھارتی شائقین بھی فواد خان سے بہت محبت کرتے ہیں، اداکارہ


ویب ڈیسک September 06, 2024
وانی کپور کیساتھ فلم میں فواد خان 'شیف' کا کردار ادا کریں گے : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور بھی عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سُپر اسٹار فواد خان کی مداح نکلیں۔

وانی کپور نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں نے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر فواد خان کے متعدد ڈرامے دیکھے ہیں، مجھے اُن کا کام پسند ہے اور جب بھی وقت ملتا ہے تو اپنی والدہ کے ہمراہ اُن کے ڈرامے ضرور دیکھتی ہوں۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ بھی فواد خان اور اُن کے ڈراموں کی مداح ہیں، اُن کا کام انتہائی شاندار ہے اور ہر ڈرامے میں اُن کا کردار پہلے والے کردار سے مختلف ہوتا ہے۔

اُنہوں نے فواد خان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان باآسانی مختلف کرداروں میں ڈھل جاتے ہیں، مجھے اُن کے دو ڈرامے 'ہمسفر' اور 'زندگی گلزار ہے' بہت زیادہ پسند ہیں۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کیساتھ نئی فلم میں فواد خان کا کردار سامنے آگیا

وانی کپور نے کہا کہ میری طرح بھارتی شائقین بھی فواد خان سے بہت محبت کرتے ہیں، اُن کی شخصیت اور اُن کا کام ہر ایک کو پسند آتا ہے۔

اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں فواد خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی خبروں کی تصدیق یا ان کی تردید نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے بھارتی میڈیا پر یہ خبر زیرِ گردش ہے کہ فواد خان بہت جلد بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور کے ساتھ نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ آرتی بگدی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں فواد خان برطانیہ کے ایک شیف کا کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ لندن اور دبئی میں کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں