سندھ ہائیکورٹ نے 183 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کے نوٹیفکیشن پرعملدرآمد روک دیا

سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کیلیے 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے


کورٹ رپورٹر September 06, 2024
گاڑیوں کی خریداری پر 2 ارب خرچ ہوں گے:فوٹو:فائل

سندھ ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 183 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کے نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل سندھ ہائی کورٹ کے بینچ کے روبرو حکومت سندھ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیئے 138 ڈبل کیبنز خریدنے کے فیصلے کیخلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلیے 138 لگژری ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ حکومت سندھ کی جانب سے بیوروکریسی کیلیے 138 بڑی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں۔ ان گاڑیوں کی خریداری کے لیے تقریباً 2 ارب روپے کے اخراجات ہوں گے۔ 3 ستمبر کو اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔ یہ گاڑیاں عوام کے ادا کردہ ٹیکسوں سے خریدی جائیں گی۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملک میں انفلیشن کی شرح 28 فیصد سے زیادہ ہے۔ صوبے میں عوام کو صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولیات میسر نہیں۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے کو عوام کی بہبود کیلیے استعمال کرنا چاہئے۔ بیوروکریسی کیلیے ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے سے عوام کا کوئی فائدہ نہیں۔ اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے یہ عوامی پیسے کا بیجا استعمال ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ 3 ستمبر کے گاڑیاں خریدنے سے متعلق نوٹیفکیشن کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالتی فیصلے تک نوٹیفکیشن پر عملدرآمد معطل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں