پی ٹی آئی اسلام آباد جلسہ عدالت نے راستے میں رکاوٹ ڈالنے سے روک دیا

جلسے میں شرکت کرنے والے کارکنان و قائدین کو گرفتار یا ہراساں بھی نا کیا جائے، عدالت کا حکم


ویب ڈیسک September 06, 2024
فوٹو:فائل

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے راستے میں انتظامیہ کو رکاوٹیں ڈالنے سے روک دیا ہے۔

پٹیشن کی سماعت ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کی۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی کو جلوس کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑے کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ جلسے میں شرکت کرنے والے کارکنان و قائدین کو گرفتار یا ہراساں بھی نا کیا جائے، پر امن جلسہ ہر سیاسی جماعت کا بنیادی آئینی حق ہے، کارکنان بھی پرامن شریک ہوں۔

پٹیشن انصاف لائرز ونگ راولپنڈی نے دائر کی تھی، عدالتی فیصلہ ڈی سی اور سی پی او کو ارسال کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کا سنگ جانی اسلام آباد میں 8 ستمبر کو جلسہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔