
یوم دفاع و شہداء کے حوالے سے فرنٹیئر کور نارتھ کے مقامی حکام کی جانب سے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
اس اہم دن کے موقع پر حکام کی جانب سے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقاتیں جاری ہیں جن میں ان کے پیاروں کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
اسکے ساتھ، اسکولوں میں بھی مختلف تقریبات کا اہتمام جاری ہے جس میں طلباء اور طالبات قوم کے غازیوں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔