وزیراعلی خیبر پختون خوا کی عالمی برادری سے آئی ڈی پیز کی امداد کی اپیل

صورت حال تشویشناک ہے، مقامی نتظیمیں بھی ترجیحی بنیادوں پر تعاون کریں، پرویز خٹک


ویب ڈیسک July 10, 2014
آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کے لئے 500 ایف سی اہلکاروں کی فوری ضرورت ہے، پرویز خٹک۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وزیراعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک نے عالمی برادری سے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لئے امداد کی اپیل کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبر پختون خوا نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کر کے آنے والے آئی ڈی پیز کی انسانی بنیادوں پر مدد کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں آئی ڈی پیز کے آنے کے باعث صورت حال تشویشناک ہے، مقامی نتظیمیں بھی ترجیحی بنیادوں پر تعاون کریں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کے لئے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی تعداد بہت کم ہے، آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کے لئے 500 ایف سی اہلکاروں کی فوری ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے پشاور کے علاقے چمکنی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کے کے لئے شہدا پیکج سے امداد کا اعلان بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے شمالی وزیرستان میں گزشتہ ماہ سے شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب کے باعث 8 لاکھ سے زائد افراد خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |