یوم دفاع پشاور میں ائیر شو اور ہتھیاروں کی نمائش کا انعقاد
تقریب میں پاک فوج انفنٹری،انجینئرز،سگنلز،ائیر ڈیفنس اور آرٹلری کے زیر استعمال ہتھیاروں کی نمائش، طیاروں نے کرتب دکھائے
پشاور میں یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے ائیر شو اور ہتھیاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری، کور کمانڈر پشاور نے عسکری آلات اور ہتھیاروں کی نمائش کا افتتاح کیا۔ تقریب میں پاک فوج انفنٹری، انجینئرز، سگنلز، ائیر ڈیفنس اور آرٹلری کے زیر استعمال ہتھیاروں کی نمائش سمیت عملی مظاہرے شامل ہیں۔
آرمی ایوی ایشن کے گن شپ کوبرا، MI-17 اور مشاق طیاروں نے ہوائی مظاہرہ کیا۔ نمائش میں آرٹلری فائر، انفنٹری اِسولٹ، مائنز اور فنس کلیئرنس، انٹی ٹیررسٹ اور مکس مارشل آرٹس کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔
[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2024/09/whatsapp-video-2024-09-06-at-3.02.34-pm-1725619244.mp4"][/video]
نمائش میں خٹک ڈانس، ڈاگ شو، گھوڑ سواری، براس بینڈ نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ نمائش میں عسکری و سول حکام سمیت بڑی تعداد میں اسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات و اہل خانہ نے شرکت کی۔
شرکاء نے وطن عزیز کی بقاء و سالمیت کی حاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔