شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک 3 زخمی

امریکی ڈرون طیاروں نے پاک افغان سرحد سے متصل علاقے ڈوگہ مداخیل میں ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا۔


ویب ڈیسک July 10, 2014
ڈوگہ مداخیل میں ہونے والا ڈرون حملہ 2014 کا چوتھا واقعہ ہے۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی ڈرون طیاروں کے میزائل حملوں میں غیر ملکیوں سمیت 7 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پاک افغان سرحد سے متصل علاقے ڈوگہ مداخیل میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ڈرون حملے کے نتیجے میں دونوں املاک مکمل طور پر تباہ جبکہ 7 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کا کہن اہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 4 غیر ملکی ہیں جبکہ دیگر کی شناخت نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں امریکا کی جانب سے ڈرون حملے بند کردیئے گئے تھے تاہم مذاکرات کے خاتمے کے بعد اس کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہوا اور رواں برس یہ چوتھا حملہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں