پڑوسی کے گھر انڈے پھینکے پر جسٹن بائیبر پر 80 ہزار 900 ڈالر جرمانہ

بین الاقوامی پاپ سنگر 5 روز عوامی خدمات کی انجام دہی کرنے کے ساتھ 2 سال تک عدالتی نگرانی میں بھی رہیں گے


ویب ڈیسک July 10, 2014
عدالت نے پاپ اسٹار کو متاثرہ خاندان سے 100 گز دور رہنے کا حکم بھی دیا۔ فوٹو : فائل

MALAKAND: کینیڈا سے تعلق رکھنے والے پاپ اسٹار جسٹن بائیبر کو اپنے پڑوسی پر انڈے پھینکنے کے جرم میں 80 ہزار 900 ڈالر جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

جسٹس بائیبر کے پڑوسی نے الزام عائد کیا تھا کہ پاپ سنگر اور ان کے دوست نے ان کے گھر پر انڈے پھینکے، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد جسٹس بیبر کو ملزم قرار دیتے ہوئے ان پر 80ہزار 900 کینیڈین ڈالر جرمانہ اور 5 روز تک عوامی خدمات کی انجام دہی کی سزا سنائی ہ۔ اس کے علاوہ وہ 2 سال تک عدالتی نگرانی اور اپنے پڑوسی کے گھر سے کم از کم سو گز دور رہیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹن بائیبر نے رواں برس جنوری میں اپنے پڑوسی کے گھر پر انڈے پھینکے تھے جس پر پولیس نے ان کے گھر کی تلاشی کے دوران ان کے دوست کو حراست میں لے کر بدمعاشی کے جرم میں 9 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |