یو اے ای نے عرب دنیا کا سب سے پہلا جوہری پلانٹ بنالیا

متحدہ عرب امارات نے یہ جوہری پلانٹ جنوبی کوریا کی معاونت سے مکمل کیا


ویب ڈیسک September 06, 2024
متحدہ عرب امارات نے یہ جوہری پلانٹ جنوبی کوریا کی معاونت سے مکمل کیا

متحدہ عرب امارات نے بجلی کی پیداوار کے لیے عرب دنیا کا اولین جوہری پلانٹ مکمل کرلیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جوہری توانائی کارپوریشن کی جانب سے جاری بیان میں جوہری برقی پلانٹ کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جوہری توانائی کی جانب یہ نہایت اہم قدم ہے۔

اس جوہری برقی پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) سمیت ایمریٹس اسٹیل اور ایمریٹس گلوبل ایلومینیم کو فراہم کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جوہری برقی پلانٹ سالانہ 40 ٹیرا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے ملک میں بجلی کی ضروریات کا 25 فیصد پورا ہوگا۔

 

یاد رہے کہ اس جوہری برقی پلانٹ کے پہلے ری ایکٹر نے 2020 میں کام کا آغاز کیا تھا اور اب چوتھا ری ایکٹر بھی مکمل طور پر آپریشنل ہوگیا۔

متحدہ عرب امارات کے صدر نے جوہری برقی پلانٹ کی تکمیل پر پوری ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے کاربن کے صفر اخراج کی طرف سفر میں ایک اہم قدم ہے۔

سعودی عرب نے بھی جوہری ری ایکٹر بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے تاہم متحدہ عرب امارات جوہری برقی پلانٹ بنانے والا پہلا عرب ملک بن گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے یہ جوہری برقی پلانٹ جنوبی کوریا کی مدد سے تیار کیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔