تحریک انصاف نے 8 ستمبر کے جلسے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی

بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت کورکمیٹی کا اجلاس، اراکین اسمبلی کو حلقوں سے عوام لانے کی ہدایت


ویب ڈیسک September 06, 2024
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، نیب ترامیم فیصلے کے بعد بشری بی بی اور بانی چیئرمین کے خلاف توشہ خانہ کیس میں درخواست دینے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں کور کمیٹی نے 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کی حکمت عملی تیار کرلی، جس کے مطابق ملک بھر سے کارکنان اور عوام کو سنگجانی کے مقام پر لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ فیصلے کیمطابق توشہ خانہ 2 ، القادر ٹرسٹ کیس ختم ہوگئے، بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو حلقوں سے عوام کو جمع کر کے لانے کا ٹاسک بھی دیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عدلیہ کے حوالے سے کسی بھی قسم کے بل اور قانون سازی کی بھرپور مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کور کمیٹی میں نیب ترامیم کے پیش نظر بانی چئیرمین اور بشری بی بی کے کیسز کرنے کے لئے درخواست دینے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے نیب ترامیم بحال کردیں، عمران خان خلافِ آئین ثابت نہیں کر سکے، فیصلہ

کورکمیٹی اراکین نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی کارکن میٹنگ پر پولیس کے چھاپے کی بھرپور مذمت کی اور واضح کیا کہ 8 ستمبر کو ہر حال میں سنگجانی کے مقام پر جلسہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں