اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا ردعمل انڈیکس میں 3438 فیصد کا اضافہ

کے ایس ای-100 انڈیکس 78897.72پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا


ویب ڈیسک September 06, 2024
اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا—فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز لین دین میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس ای-100 انڈیکس 34.38 فیصد اضافے کے بعد 78 ہزار 897.72 پوائنٹس پر بند ہوگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے قرضے رول اوور ہونے اور کمرشل لونز کی منظوری کے انتظار اور شعبہ جاتی بنیادوں پر پرافٹ ٹیکنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کو بھی اتار چڑھاو کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی تاہم محدود تیزی کے باوجود 45.27فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں لیکن حصص کی مالیت 9ارب 59کروڑ 7لاکھ 90ہزار 441 روپے بڑھ گئی۔

کاروباری دورانیے میں سیمنٹ، بینکنگ اور آٹو موٹیو سیکٹر میں خریداری کی سرگرمیاں بڑھنے سے ایک موقعے پر 391پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 79 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی عبور ہوگئی تھی لیکن وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ سے مارکیٹ اتارچڑھاو کا شکار ہوئی، جس سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔

پی ایس ایکس میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 34.38 پوائنٹس کے اضافے سے 78897.72پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای-30 انڈیکس 18.18پوائنٹس کی کمی سے 25007.87پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 71.83 پوائنٹس کے اضافے سے 50814.84 پوائنٹس اور کے ایم آئی-30انڈیکس 273.99پوائنٹس کی کمی سے 125429.40پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 4 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 74کروڑ 30لاکھ 72ہزار 57 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 444 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا، جن میں سے 185 کے بھاؤ میں اضافہ، 201 کے داموں میں کمی اور 58 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں