پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو پیپر لیس کرنے کا فیصلہ
اتھارٹی میں جلد ای آرپی سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا ہے
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی(سابقہ سول ایوی ایشن اتھارٹی )کوپیپر لیس کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کاغذ کو مکمل طور پر ختم کر کے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو پیپرلیس کیا جائے گا،جس کے بعد سابقہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور موجودہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی میں تمام دفتری امورای آر پی سسٹم کے ذریعے انجام دیے جائیں گے۔
ذرائع کےمطابق ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے آئی ٹی شعبہ کوجلد ای آرپی سسٹم فعال کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ اتھارٹی میں جلد ای آرپی سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم کی جانب سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو پیپرلیس کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔