یورپی یونین میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ سیکریٹری خارجہ امور تعینات

آمنہ بلوچ 11 ستمبر 2024 کو اپنا عہدہ سنبھال لیں گی، نوٹیفکیشن

آمنہ بلوچ اس وقت بیلجیم، لیکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر ہیں—فوٹو: اے پی پی /فائل

حکومت پاکستان نے بیلجیم اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ کو سیکریٹری خارجہ امور تعینات کردیا گیا، جس کا اطلاق 11 ستمبر کو ہوگا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے کابینہ سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ فارن سروس آف پاکستان کی بی ایس-22 گریڈ کی افسر آمنہ بلوچ کو تبدیل کرکے انہیں خارجہ امور کی سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے۔


نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ آمنہ بلوچ اس وقت بیلجیم، لیکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر ہیں اور ان کی خارجہ سیکریٹری تعینات کا اطلاق 11 ستمبر 2024 کو ہوگا۔All Posts

خیال رہے کہ اس وقت محمد سائرس قاضی سیکریٹری خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے 17 اگست 2023 کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
Load Next Story