نوشہرہ مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق تین زخمی

مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، پولیس

(فوٹو: فائل)

نظام پور کے علاقے انزرے میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نظام پور کے علاقے انزرے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، تاحال فائرنگ کے ذمے داران اور محرکات کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔
Load Next Story