اترپردیش میں کم سن طالب علم کو گوشت کی بریانی لانے پر اسکول سے نکال دیا گیا

سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی ویڈیو میں اسکول پرنسپل اور بچے کی والدہ کے درمیان تلخ کلامی سنی جاسکتی ہے، رپورٹ


ویب ڈیسک September 06, 2024
رپورٹ کے مطابق بچے نے بریانی لائی تھی، جس میں سبزی شامل نہیں تھی—فوٹو: انادولو

بھارتی ریاست اترپردیش میں کم سن طالب علم کو گوشت کی بریانی لانے پر اسکول سے نکال دیا گیا جبکہ تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شمالی بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک اسکول نے کم عمر طالب علم کو سبزی خور نہ ہونے پر اسکول سے خارج کردیا ہے، جس کے بعد حکام پر دباؤ بڑھا اور انہوں تحقیقات شروع کردی ہیں۔

امروہہ میں تعینات ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر امروہہ نے وائرل ویڈیو کیی تحقیقات اور سزا دینے کے لیے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے د ی ہے۔

سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے مذکورہ واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اسکول کے پرنسپل اور طالب علم کی والدہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں پرنسپل کو طالبہ کی والدہ کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آپ کی بچی نے کہا کہ سب کو بغیر سبزی کا کھانا کھلا کر سب کو مسلمان بنادوں گی۔

رپورٹ کے مطابق طالبہ کی عمر 5 سے 7 سال کے درمیان ہے اور انہوں نے چاول کی ایک ڈش (بریانی) اپنے ساتھ لایا تھا جس میں سبزی شامل نہیں تھی اور بریانی مسلمانوں میں مقبول ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد سیاست دانوں اور سماجی کارکنوں کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا اور مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے خلاف نفرت انگیزی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن محمد شمیم خان نے ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ سب کچھ اس لیے ہو رہا ہے کیونکہ معاشرے میں نفرت پھیلائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر معاشرے کے لوگ نفرت پھیلانے والے افراد کی کھلم کھلا مخالفت کریں تو اس کو روکا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب اسکول کے پرنسپل نے الزامات مسترد کردیے ہیں اور انڈین ایکسپریس نے کہا کہ لڑکے نے اسکول کے کیمپس کے اندر قائم مندر کو نقصان پہنچایا اور اپنے ہم جماعتوں کو بریانی پیش کی جبکہ ان کے والدین نے اس سے منع کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں بچوں کے والدین کے ساتھ ملاقات رکھی لیکن بچے کی والدہ نے میرے اوپر الزام عائد کردیا اور تیسر جماعت کے بچے کو اسکول سے بدھ کو خارج کردیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔