مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ حل تک 6 ستمبر ہوتا رہے گا وفاقی وزیر
دنیا میں امن قائم کرنا ہے تو کشمیر اور فلسطین کے مسئلے حل کرنے پڑیں گے، امیرمقام
وفاقی وزیر امور کشمیر اور سیفران امیرمقام نے کشمیریوں کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں اور کشمیر کے منصفانہ حل تک 6 ستمبر ہوتا رہے گا۔
وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے حوالے سے بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہونے تک 6 ستمبر ہوتا رہے گا،کشمیریوں کی آزادی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن قائم کرنا ہے تو کشمیر اور فلسطین کے مسئلے حل کرنے پڑیں گے، 6 ستمبر عوام اور افواج کے عظیم اور تاریخی اتحاد کا دن ہے۔
امیرمقام کا کہنا تھا کہ دشمن فوج اور عوام میں محبت اور اعتماد کے رشتے پر وار کرنے کی کوشش کرتا ہے کیونکہ جب تک یہ اتحاد اور محبت قائم ہے، پاکستان کو کچھ نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سلامتی اتحاد کی طاقت سے یقینی بنائی جا سکتی ہے، عوام اپنی فوج کے ساتھ ہیں اور فوج اپنے عوام کے ساتھ ہے، جنگ ستمبر میں پاک بحریہ، پاک فضائیہ، پاک آرمی سمیت ہماری تمام افواج نے اور پوری قوم نے مل کر پاکستان کا دفاع کیا تھا اور آج بھی اسی جذبے سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
وزیر امور کشمیر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، مہنگائی، بےروزگاری، معاشی بدحالی سمیت پاکستان کے ہر دشمن کا خاتمہ کریں گے۔