واٹس ایپ نے نئے اسٹیٹس فیچر کی آزمائش شروع کر دی
یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.24.19.4 پر کچھ صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے
انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نیا اسٹیٹس فیچر کی آزمائش شروع کردی۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین اپنے اسٹیٹس کی ویوور لسٹ میں موجود افراد کے اسٹیٹس کے متعلق جان سکیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر صارفین کو ان کا اسٹیٹس دیکھنے والے افراد کے اسٹیٹس کے متعلق بتانے میں مدد دے گا۔ ویوور لسٹ میں شامل افراد میں جنہوں نے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیا ہوگا ان کی تصویر کے گرد ہرے رنگ کا حلقہ نمودار ہوگا۔
(تصویر: واٹس ایپ بِیٹا انفو)
اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی کے بھی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو اسٹیٹس سیکشن میں جائے بغیر ویوور لسٹ سے دیکھ سکیں گے۔
یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ اینڈرائیڈ بِیٹا ورژن 2.24.19.4 پر کچھ صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔