دوسرا ٹی ٹوئنٹی آسٹریلیا کا اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف

آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے

(تصویر: گیٹی امیجز)

آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔

ایڈنبرا میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ کی دعوت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔


کینگروز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس 7 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے دھواں دار 103 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کیمرون گرین 36، جیک فریزر-مک گرک 16 اور ٹریوس ہیڈ 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مارکس اسٹوئنس 20 اور ٹم ڈیوڈ 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے بریڈ کیوری نے 3 اور کرس سول نے 1 وکٹ حاصل کی۔
Load Next Story