سوشل میڈیا پرویڈیوزاپ لوڈ کرنے پر کراچی پولیس کے مزید 12 اہلکار معطل

کراچی پولیس چیف کی ڈسٹرکٹ و یونٹ ایس ایس پیز کو معطل اہلکاروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی ہدایت


Staff Reporter September 06, 2024
فوٹو فائل

سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے الزام میں 3 لیڈی اہلکاروں سمیت مزید 12 پولیس اہلکار معطل کردیے گئے۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے مزید 3 لیڈی سمیت 12 پولیس اہلکاروں کو مختلف سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ معطل کی جانے والی اہلکاروں میں سونیا اور مہک خان سمیت 3 لیڈی پولیس کانسٹیبلز شامل ہیں جو کہ بغدادی ، مومن آباد اور شریف آباد تھانے میں تعینات تھیں۔

معطل کیے جانے والے دیگر 9 پولیس کانسٹیبلز میں ماجد علی ، کامران ، نعمان خان ، نعمان ، وقاص ، محمد سہیل عرفان شہباز ، احمد علی اور حذیفہ شامل ہیں جو لانڈھی ، ڈیفنس ، مومن آباد اسٹیل ٹاؤن کے علاقہ مددگار 15 ، شاہین فورس ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس ہیڈ کوارٹر ایسٹ اور ساؤتھ میں تعینات تھے۔

کراچی پولیس چیف نے معطل کیے جانے والے 3 لیڈی سمیت 12 پولیس اہلکاروں کو متعلقہ زونل پولیس ہیڈ کوارٹرز میں تبادلہ کر دیا جبکہ متعلقہ ڈسٹرکٹ و یونٹ ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ معطل اہلکاروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائیں اور اس حوالے سے اپنائے گئے اقدامات کی رپورٹ برائے ملاحظہ ارسال کی جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں