ٹیلی گرام نے خاموشی سے اپنی پالیسی اپ ڈیٹ کر دی

اپ ڈیٹ کے بعد صارفین اب نجی اور گروپ دونوں طرح کی چیٹس میں غیر قانونی مواد کی اطلاع دے سکیں گے


ویب ڈیسک September 07, 2024

میسجنگ ایپلی کیشن ٹیلی گرام نے فرانس میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو پاویل دوروف کی گرفتاری کے بعد خاموشی سے اپنی مواد کو کنٹرول کرنے کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کردیا ہے۔

کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری ہونے والی اپ ڈیٹ کے مطابق صارفین اب نجی اور گروپ دونوں طرح کی چیٹس میں غیر قانونی مواد کی اطلاع دے سکیں گے جس کے بعد ٹیلی گرام کے منتظمین اس کا جائزہ لیں گے۔

کمپنی کے ایف اے کیو پیج پر ایک عنوان: 'ٹیلی گرام پر غیر قانونی مواد موجود ہے۔ میں اسے کیسے ختم کروں؟' کے جواب میں لکھا گیا کہ 'ٹیلی گرام کی تمام ایپس میں 'رپورٹ' کے بٹن ہوتے ہیں جو آپ کو ہمارے ماڈریٹرز کے لیے غیر قانونی مواد کی نشاندہی کرنے کی اجازت دیتے ہیں - صرف چند ٹیپس میں'۔

یہ اپ ڈیٹ تمام انفرادی اور گروپ چیٹس کو 'ان کے شرکاء کے درمیان نجی' رکھنے کی اپنی سابقہ پالیسی ختم کرنے کی علامت ہے۔

ٹیلی گرام کے ایک ترجمان نے کو بتایا کہ اس تبدیلی کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ ٹیلی گرام پر مواد کی اطلاع کیسے دی جائے اور اس کا کسی بڑی پالیسی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں