امریکا میں باپ نے فائرنگ کر کے 6 بچوں کو ہلاک کر ڈالا

ہلاک ہونے والوں میں 4 حملہ آور کے حقیقی بچے اور 2 لے پالک بچے شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ گھریلو رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ فوٹو؛ رائٹرز

ہوسٹن میں باپ نے فائرنگ کر کے اپنے 6 بچوں کو قتل جب کہ بیٹی کو زخمی کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے نواحی علاقے میں ایک باپ نے اپنے ہی گھر میں فائرنگ کر کے اپنے 6 بچوں کو قتل کردیا جس میں سے 4 اس کے حقیقی بچے اور 2 لے پالک بچے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2 لڑکے جن کی عمریں 4 اور 14 سال، 7 اور 9 سال کی 2 لڑکیاں، 39 سال کا ایک آدمی اور 33 سال کی ایک خاتون شامل ہے۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والی 15 سالہ لڑکی نے ٹیلی فون پر واقعہ کی اطلاع دی اور بتایا کہ اس کا باپ اب اس کے دادا دادی کو قتل کرنے کے لئے گیا ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ گئی اور ملزم نے 3 گھنٹے کے مقابلے کے بعد خود کو سیکیورٹی اداروں کے حوالے کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کا واقعہ گھریلو رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دی اگیا ہے۔
Load Next Story