جمہوریت کو پٹڑی سے اترنے نہیں دیں گے سید خورشید شاہ

انقلاب وہاں آتا ہے جہاں بادشاہت ہو جمہوریت کے خلاف انقلاب اور سونامی نہیں آیا کرتے،قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک July 10, 2014
جمہوریت میں سونامی اور انقلاب نہیں آیا کرتے اگر عمران خان کو شکایات ہیں تو پالیمنٹ میں آکر بات کریں، خورشید شاہ۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید نے کہا ہے کہ جمہوریت کو پٹڑی سے اترنے نہیں دیا جائے گا، جمہوریت میں سونامی اور انقلاب نہیں آیا کرتے اگر عمران خان کو شکایات ہیں تو پالیمنٹ میں آکر بات کریں۔


کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کو ڈی ریل ہونے نہیں دے گی، انقلاب وہاں آتا ہے جہاں بادشاہت ہو جمہوریت کے خلاف انقلاب اور سونامی نہیں آیا کرتے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل سونامی سے نہیں مذاکرات سے حل ہوتے ہیں، عمران خان اگر جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے تو پارلیمنٹ میں آ کر بات کریں جب کہ جمہوریت میں سڑکوں پر فیصلے نہیں ہوتے۔


اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ آج تک کوئی مسئلہ جنگ سے حل نہیں ہوا، 1971 کی جنگ میں 93 ہزار قیدی بھی مذاکرات کے ذریعے وطن واپس لائے گئے، ماضی میں حکومتیں 12 مہینے اور 18 مہینے کے لئے بنتی رہیں جبکہ پییلز پارٹی کے خلاف بھی لانگ مارچ ہوتے رہے، ملکی تاریخ ہی ڈکٹیٹر شپ اور کنڑول ڈیموکریسی کا شکار رہی ہے اسی وجہ سے پاکستان بے شمار وسائل کے باوجود تیسری دنیا کے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو سب کی مفاہمت کے ساتھ چلنا چاہیئے، ہمیں اقتدار کا نہیں،ملک سنوارنے کا لالچ ہے، پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لئے بہت قربانیاں دیں جبکہ آج بھی ہمارے 2 سابق وزراعظم عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں