یوم دفاع پاکستان تاریخ کا اہم باب ہے میئر کراچی
پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان تاریخ کا اہم باب ہے، چھ ستمبر کے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ شہر اور ملک کی ترقی کے لیے ہر قسم کی قربانی دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب اور اولمپیئن اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی میں کمشنر کراچی ڈویژن کے تحت منعقدہ گرلز ہاکی ایونٹ اور آرٹ مقابلے میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کے موقع پر کیا۔
ا س موقع پر کمشنر کراچی حسن نقوی، میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد، کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔پاکستان یوم دفاع کو موقع پر دی جانے والی قربانیوں کے باعث آج دنیا کو نقشے پر موجود ہے۔ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور دشمنوں کے لیے ناقابل تسخیر ہے۔وطن عزیز سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے، اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
یوم دفاع کے سلسلے میں اولمپیئن اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی میں کمشنر کراچی کے تحت منعقدہ گرلز ہاکی ایونٹ اور آرٹ مقابلے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ ستمبر کا جذبہ آج بھی زندہ ہے،میں چاہتا ہوں کہ ہر گلی میں راشد منہاس پیدا ہوں، شہدا ء کی قربانیوں کے باعث آج ہم پرسکون زندگی گزار رہے ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو ہر شعبے میں نمائندگی حاصل ہے،کھیل صحت مند زندگی کی ضمانت ہے،پاکستان کو کھیلوں کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل ہے،کھیلوں کے مقابلوں میں کامیابی سے ملک و قوم کا نام روشن ہوتا ہے،خواتین کا کھیلوں میں حصہ لینا صحت مندی کی علامت ہے۔
گرلز ہاکی میچ میں اصلاح الدین الیون نے سمیع اللہ الیون کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، فاتح ٹیم کی طرف سے انوشہ خان اور مقدس رفیق نے ایک ایک گول کیا جبکہ رنراپ کی ٹیم کی جانب سے سندس نے گول اسکور کیا۔
میئر کراچی نے میچ کے اختتام پر کمشنر کراچی ڈویژن حسن نقوی کے ہمراہ گرلز ہاکی میچ میں کامیاب ہونے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر منعقد ہونے والے آرٹ مقابلے میں حصہ لینے والے 21 طلبا و طالبات میں سے ہر ایک کو اپنی طرف سے دس دس ہزار روپے نقد انعام دیا۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہر میں گراؤنڈ موجود ہیں،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت یہ گراؤنڈ اچھے انداز میں چلا ئے جا رہے ہیں۔سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام بارشوں کے فوری بعد شروع کرینگے، سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حب کینال سے پینے کے پانی کی نئی لائن ڈالی جارہی ہے،مرغی خانہ پل کو از سر نو تعمیر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے ایک ایک پیسے کو پوری ایمانداری سے خرچ کرینگے، ایک جگہ کام اچھا ہوسکتا ہے تو دوسری جگہ کیوں نہیں، پورا شہر میئرکے زیر انتظام نہیں ہے، یوسی کے فنڈز میں ایک سو چالیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے، تمام ٹاؤنز سے کہتا ہوں کہ آئیں مل کر کام کریں، میڈیا کا شکر گزار ہوں کہ وہ مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں۔