دنیا کی سب سے بڑی اسٹرنگ چیز بال

اس چیز بال کو بنانے کے لیے 9997 لیٹر دودھ کا استعمال کیا گیا


ویب ڈیسک September 06, 2024

میکسیکو میں دنیا کا سب سے بڑی اسٹرنگ چیز بال بنانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ریکارڈ بنانے کے لیے ووہاکا کی ریاستی حکومت اور رائیس ایٹلا کی میونسپیلٹی نے مشترکہ طور پر کوشش کی۔

پنیر بنانے والوں نے ووہاکا چیز نامی اسٹرنگ چیز بال بنانے کے لیے گھومنے والی ٹیبل کا استعمال کیا اور 636 کلو وزنی چیز بال بنا کر ریکارڈ بنایا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ اس چیز بال کو بنانے کے لیے 9997 لیٹر دودھ کا استعمال کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں