دنیا کی سب سے بڑی اسٹرنگ چیز بال


بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ریکارڈ بنانے کے لیے ووہاکا کی ریاستی حکومت اور رائیس ایٹلا کی میونسپیلٹی نے مشترکہ طور پر کوشش کی۔
پنیر بنانے والوں نے ووہاکا چیز نامی اسٹرنگ چیز بال بنانے کے لیے گھومنے والی ٹیبل کا استعمال کیا اور 636 کلو وزنی چیز بال بنا کر ریکارڈ بنایا۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ اس چیز بال کو بنانے کے لیے 9997 لیٹر دودھ کا استعمال کیا گیا۔