اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی 2 کروڑ مالیت سے زائد کی منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے دو کارروائیوں کے دوران 33 کلوگرام چرس اور 10.7 کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے ضبط کر لی


Staff Reporter September 07, 2024
فوٹو- فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی و حیدرآباد میں 2 کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف حکام نے خفیہ اطلاع پر الآصف اسکوائر بس ٹرمینل سہراب گوٹھ پر کارروائی کی جس کے دوران ملزم سے 33 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق جامشورو ٹول پلازہ پر کارروائی کے دوران دو ملزمان سے 10.7 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ کارروائی کے دوران ایک عدد کار بھی ضبط کرلی گئی۔

برآمد شدہ منشیات کی مالیت 2 کروڑ 14 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے دونوں کارروائیوں کے حوالے سے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |