پرندہ ٹکرانے سے نجی ایئر لائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے ائیرلائنز کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے


Staff Reporter September 07, 2024
فوٹو- فائل

کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر جہاز کے کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا کر پرواز کو اڑان سے روک دیا جس سے پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی اے 208 سے پرندہ ٹکرایا لیکن طیارہ حادثے سے بچ گیا کپتان نے طیارے کو جیسے ہی ون وے پر ٹیک آف کے لیے اسپیڈ دی اڑان سے کچھ سیکنڈ پہلے ہی پرندہ ٹکرایا۔

پرندہ ٹکراتے ہی کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا دی جس سے طیارے میں مسافروں کو شدید جھٹکے لگے مسافروں میں اچانک بریک لگانے پر خوف و ہراس پھیل گیا انجن سے پرندہ ٹکرانے پر ہلکا سا دھماکہ ہوا اور شعلے نکلے جو منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہنگامی صورت حال اور انجن کو ممکنہ نقصان کے سبب کپتان طیارے کو ٹیک آف پوائنٹ سے واپس پارکنگ لے آیا اور مسافروں کو طیارے سے اتار کر پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے ائیرلائنز کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔